اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ قندھار صوبے میں ہونے والے اس حملے کے دوران 4 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے، اغوا کیے جانے والے افراد ایک تعمیراتی منصوبے پر کام کر رہے تھے، ان میں ٹیکنیکل اسٹاف، خانسامے اور ڈرائیورز بھی شامل ہیں، طالبان نے اس کارروائی کی ذمے داری قبول کر لی ہے، عید کے دنوں میں 3 روزہ جنگ بندی کے بعد طالبان نے اپنی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔
واضح رہے جمعرات کے روز بھی طالبان کے حملوں میں افغانستان کے 4 صوبوں میں 38 افغان اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے، افغان سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں 23 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169